20 اگست 2017 - 14:43
سعودی عرب اور عرب امارات کے دوروں کا مقصد ایران سے محاذ آرائی نہیں تھا: مقتدیٰ صدر

عراق كے مشہور سياستدان اور عالم دين نے كہا ہے كہ ايران كے ساتھ ہمارے تعلقات تاريخي اور اسٹريٹجك ہيں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق كے مشہور سياستدان اور عالم دين نے كہا ہے كہ ايران كے ساتھ ہمارے تعلقات تاريخي اور اسٹريٹجك ہيں.

انہوں نے يہ بات عراق كے قومي ٹي وي كے سينيئر صحافي مصطفي كامل الغزي كو انٹرويو ديتے ہوئے كہي.

مقتدا صدر نے اپنے سعودي عرب اور متحدہ عرب امارات كے دوروں كا حوالہ ديتے ہوئے كہا ہے كہ ان دوروں كا مقصد ايران سے محاذ آرائي نہيں تھا.

انہوں نے اس بات كا اعادہ كيا ہے كہ وہ كبھي خطے كے حالات كے حوالے سے ايران اور عراق كے مفادات كے خلاف موقف اختيار نہيں كريں گے.

انہوں نے كہا كہ ان كے خليج فارس سے ملحقہ عرب ممالك كے دورے ، عراقي صدر حيدر العبادي سے صلاح و مشاورت كے بعد طے ہوئے.

انہوں نے كہا كہ ان كے علاقائي ممالك كے دوروں كا مقصد خطے ميں پائيدار امن اور امان كي بحالي كے لئے تعاون بڑھانا تھا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲